اہم ترین خبریںپاکستان

جناب سیدہ زہرا(س)کے فضائل کی منکر کالعدم سپاہ صحابہ ایک بار پھر وطن عزیز کےاستحکام کےخلاف سرگرم

واضح رہے کہ پاکستان کے باشعور شیعہ سنی مسلمان ہمیشی کی طرح اس بار بھی سعودی و امریکی اشاروں پر چلنے والی کالعدم سپاہ صحابہ کی اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

شیعیت نیوز: جناب سیدہ زہرا(س)کے فضائل کی منکر کالعدم سپاہ صحابہ ایک بار پھر وطن عزیز کےاستحکام کےخلاف سرگرم ،سعودی ریالوں اور امریکی ڈالروں پر پلنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے وطن عزیز پاکستان کوفرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ چڑھانے کیلئے ایک نئی غیر منطقی،لاحاصل اور جھوٹ پر مبنی بحث کا آغاز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے جاری پروگرام میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ جناب سیدہ ؑ کی ذات اقدس وہ مبارک ذات ہے جس سے خداوند عالم نے 11 قرآن نازل کئے ہیں یعنی گیارہ امام نازل کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد سے زیادہ تکلیف اور مشکل انکے گھر والوں کو ہے، جنہیں اپنے پیاروں کا کچھ بھی علم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں، علامہ عابد حسینی

شیعہ اور خوش عقیدہ اہل سنت کے نزدیک کتاب یعنی قرآن مجید قرآن صامت ہے یعنی یہ گفتگو نہیں کرسکتی جبکہ مولا علیؑ اور ان کے بعد کے گیارہ امام سب قرآن ناطق ہیں یعنی بولنے والے قرآن ہیں کیونکہ ان کی زندگی کا ایک ایک عمل اور ایک ایک ادا کیا ہوا لفظ عین قرآن ہے۔

لیکن صحابہ کے نام لیوا بد عقیدہ و بد ذہن کالعدم سپاہ صحابہ کے جاہلوں کے دلوں پر بغض محمد و آل محمد ﷺ کی مہر لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اس بات کو سمجھنے سے نہ صرف قاصر ہیں بلکہ انہوں نے اس بات کو پکڑ کر ملک میں نئی فرقہ وارانہ لہرپھیلانے کا کام شروع کردیا ہے اور سادہ لوح اہل سنت کے اذہان کو بھی خراب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رسول خدا ؐ کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکزوحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

سوشل میڈیا پر #گیارہ_قرآن_توہین_قرآن کے عنوان سے ٹرینڈ سیٹ کیا گیا جس میں آئی ایس او کے مرکزی صدرعارف حسین الجانی پر توہین قرآن کا جھوٹا الزام عائد کرکے ملک میں انتشار اور نفرت کو پروان چڑھانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ ملت جعفریہ و تمام خوش عقیدہ اہل سنت عارف حسین الجانی کے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس بات کو اپنا عقیدہ تسلیم کرتے ہیں کہ آئمہ اطہار علیہم السلام قرآن ناطق ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے باشعور شیعہ سنی مسلمان ہمیشی کی طرح اس بار بھی سعودی و امریکی اشاروں پر چلنے والی کالعدم سپاہ صحابہ کی اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button