اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کو 15 ڈرون اور 1 بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ، جنرل یحیی سریع

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وسیع ڈرون آپریشن کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پانچ حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح ملک سعودی عرب کو ملک میں تیار کردہ 15 ڈرون طیاروں اور 1 بیلسٹک میزائل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے تاکید کی کہ جارح ملک سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں ’’توازن الردع الخامسہ‘‘ (پانچواں جوابی توازن) نامی یہ مشترکہ آپریشن 15 یمنی ڈرون طیاروں اور 1 بیلسٹک میزائل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے یمنی فورسز نے سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع دشمن کی حساس پوزیشنوں و فوجی مقامات کو 1 ’’بیلسٹک میزائل‘‘ اور 9 ’’صماد-3 ‘‘ یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے جبکہ ابہا اور خمیس مشیط کے جارح فوجی اڈوں کو 6 ’’قاصف2K‘‘ ڈرون طیاروں کے ذریعے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رضاکار فورسز مآرب سے صرف 5 کیلو میٹر کے فاصلے پر، اہم کمانڈر ہلاک

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جب تک یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ جاری ہے، سعودی اہداف پر حملے نہ صرف جاری رہیں گے بلکہ ان میں مزید وسعت آئے گی۔

جنرل یحیی سریع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گذشتہ رات ’’توازن الردع الخامسۃ‘‘ نامی مشترکہ آپریشن انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے، کہا کہ جب تک ہمارے ملک کے خلاف جارح اتحاد کے حملے اور سرحدی محاصرہ جاری رہے گا، ہماری جانب سے بھی پہلے سے بڑھ کر جوابی اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔

انہوں نے حجاز کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض سعودی شاہی حکومت سے متعلق تمام فوجی مراکز اور ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button