جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کودرک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی تین روزہ میڈیا ورکشاپ کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔جن قوموں نے میڈیا کی اہمیت و افادیت کو درک کر لیا ہے اور اس کا بہترین استعمال جانتی ہیں وہی مختلف محاذوں پر اپنا بہترین دفاع کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نت نئی تکنیکوں سے آگہی ہم پر واجب ہے تاکہ دشمن کا کوئی حربہ ہم پر کارگر نہ ہو۔ ففتھ جنریشن وار کسی تہذیبی تصادم کا نام بلکہ میڈیا کے ذریعے گمراہ کُن پروپیگنڈہ سے ایک ہی اسلامی تہذیب سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنانے کی مذموم کوشش کا نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نسل پرستی اور شدت پسندی کا شکار ہے، امریکی وزارت جنگ
ان کا کہنا تھا کہ سامراجی طاقتیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کی تکمیل کے لیے وہ میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ہمارے نوجوانوں کی مہارت انہیں ملک وقوم کا بہترین مدافع ثابت کر سکتی ہے۔دین ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے آگہی کے ساتھ ساتھ دین شناسی بھی ضروری ہے تاکہ اس کا مثبت استعمال کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے پاس عراق سے نکلنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، عراقی حزب اللہ
انہوں نے میڈیا ورکشاپس کے بہترین انعقاد پر ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ اطلاعات و نشریات کو خراج تحسین پیش کیا۔ورکشاپس میں،صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیکریٹریز شریک ہوئے جن سے ملک کے نامور صحافیوں، اینکرز، کالم نگاروں سمیت ذرائع ابلاغ کی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور میڈیا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔







