دنیا

نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: نائجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس علاقہ میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔

ادھر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کو فوری طور پر بند کیا جائے، اقوام متحدہ

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں۔ رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا تھا اور 27 طلبا سمیت 42 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی 300 طلبا کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

دوسری جانب وینزوئلا کے وزیر خارجہ خورخہ رئاسا نے شام پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں خورخہ رئاسا نے لکھا ہے کہ وینزوئلا، شامی سرزمین پر ہونے والے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ہی شامی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کرتا ہے۔

وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ واشنگٹن دوبارہ لامتناہی جنگوں کی جانب پلٹ آیا ہے اور اب اس نے سفارتکاری و بین الاقوامی قوانین سے دوری اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے براہ راست حکم پر شام کے مشرقی علاقوں میں واقع اسلامی مزاحمتی فورسز سے متعلق چند اہداف پر بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button