13 رجب ، جشن ولادت مولاعلیؑ کے موقع پر صحابہ صحابہ کی رٹ لگانے والوں کو سانپ سونگھ گیا
شیعیت نیوز: 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولود کعبہ مولاعلی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر جہاںپورا عالم اسلام خوشیاں منارہاہے وہیں پاکستان میں صحابہ صحابہ کی رٹ لگانے والی سعودی نواز تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کو سانپ سونگھ گیا۔ گلی گلی قریہ قریہ کوچہ کوچہ چراغاں، جشن ، میلاد، آتش بازی کے شاندار مظاہرے، شیعہ سنی موالیان حیدر کرارؑ کی جانب سے شاندار انداز میں جشن مولود کعبہ کے موقع پر نذر ونیازاور سبیلوں کا اہتمام۔
تفصیلات کے مطابق 13رجب المرجب کو روز ولادت باسعادت حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن مولود کعبہ شایان شان انداز میں منا یا گیا۔ پاکستان کے طول وعرض میں شیعہ سنی عاشقان وموالیان حیدرکرارؑ نے مل کر اپنے آقا ومولا کی آمد کا جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کے حکم پر صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا، امریکی انٹیلیجنس
وہیں دوسری جانب پاکستان میں صبح وشام صحابہ صحابہ کی رٹ لگانے والے، صحابہ صحابہ کے نعروں سے ملک بھرکی دیواروں کو کالا کرنے والے ، ہر صحابی رسولؐ جنتی جنتی کے نعرے لگانے والے اور پرخلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کے مطالبے کرنے والی سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ تعلقات ،بھارتی پائلٹ ابھینندن کا 2سال بعد بڑا اہم بیان سامنے آگیا
صحابہ کی عظمت وحرمت کا دم بھرنے والی سپاہ صحابہ کو وصی رسول ؐ، لسان اللہ ، عین اللہ ، خلیفہ بلافصل حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولادت کا جشن منانے پر موت پڑ گئی ہے ۔ سپاہ صحابہ کی صفوں میں ایسا سناٹا دیکھا گیا جیسے آج کوئی معمولی دن ہو۔واضح رہے کہ سپاہ صحابہ جو کہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ولادت باسعادت کا جشن نہیں مناتی اس سے ان کے جانشین مولا علیؑ کی ولادت کا جشن منانے کی امید رکھنا بھی فضول ہے ۔







