دنیا

پاک بھارت جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے، انتونیو گویٹریس

شیعیت نیوز: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا عالمی سطح پر اور اسی طرح دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بے وزن چیزوں کا جواب دینا نہیں بنتا ، افواج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے، ترجمان پاک فوج

انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکرٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ صدر جنرل اسمبلی اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سمجھوتے کا دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں اورعام لوگوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کو لے کر بدھ کو گفتگو ہوئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے کہ فریقین کو لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکٹرز میں جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا ۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مُثبت قدم ہے تاہم یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کی کتنی پاسداری کرتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button