اہم ترین خبریںپاکستان

جشن مولود کعبہ حضرت علی ؑ و یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جشن کا سماں

اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد سہیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ، شاہ لطیف بھٹائیؒ ، سچل سرمتؒ ،عبد اللہ شاہ غازی ؒ اور دیگر اولیاء اللہ کے مزارات پر بھی حاضری دے رہی ہے ۔

شیعیت نیوز: امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت اور عالمی یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان کے طول وعرض میں بھی جشن ، چراغاں اور محافل میلاد ومنقبت کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 13 رجب المرجب یوم ولادت مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ شیر خداؑ کے یوم ولادت پر مسرت موقع پر ملک بھر میں عاشقان ومولیان حیدر کرارؑ جشن منا نے میں مصروف ہیں، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجدوامام بارگاہ ، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تاریخ اسلام میں پہلی بار حضرت علیؑ سے مروی احادیث کو 12 جلدوں میں جمع کرکے مسندامام علیؑ کے نام سے شائع کیا جارہاہے، حسن محی الدین

ہر مسجد وامام بارگاہ میں محافل میلاد ومنقبت کا سلسلہ 12 رجب کی شب سے ہی جاری ہے ، شعراء منقبت خواں اور خطباء فضائل ومناقب مولائے متقیان ؑ بیان کررہے ہیں۔ جبکہ مومنین کی جانب سے لذیز پکوانوں اور شیرنی سے مومنین ومومنات کی تواضع بھی کی جارہی ہے جبکہ گھر گھر نذر ونیاز اور دسترخوانِ جناب امیر ؑ کا بھی اہتمام کیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت علی ایک جامع شخصیت کے مالک تھے، آپ کی شخصیت پیغمبر اکرم ۖکی تربیت کا معجزہ ہے،مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان

مختلف ملی تنظیمات کی جانب سے مختلف شہروں میں جشن مولود کعبہ ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں، پورے ملک کی فضاء حیدر حیدرکے نعروں سے گونج رہی ہے ، جبکہ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد سہیون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ، شاہ لطیف بھٹائیؒ ، سچل سرمتؒ ،عبد اللہ شاہ غازی ؒ اور دیگر اولیاء اللہ کے مزارات پر بھی حاضری دے رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button