اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر صیہونی فوج کا وحشیانہ تشدد

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکان سے محروم کیے گئے ایک فلسطینی خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں علیان نامی ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا تھا۔ مکان کی مسماری کے خلاف احتجاج اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینیوں‌ نے علیان خاندان کے مکان کے ملبے پر احتجاجی کیمپ لگایا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علیان خاندان کے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر تشدد کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کو علیان خاندان کے مکان میں موجود چار فلیٹس مسمار کردیے تھے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کا ساحل اسرائیلی تیل کی لیکج سے آلودگی کا شکار

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے القدس کے شہریوں کو علیان خاندان کے ساتھ یکجہتی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علیان کے مسمار مکان پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

فلسطینیوں نے علیان خاندان کا مکان دوبارہ تعمیر کرنے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے۔ رواں سال کے دوران صیہونی فوج بیت المقدس میں فلسطینیوں کے کئی مسمار کر چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی 193 دونم فلسطینی اراضی قبضے میں لے لی اور اس پر کوڑا کرکٹ پھینکا جائے گا۔

دیر بوان بلدیہ کے چیئرمین منصورمنصور بے ایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ نقشوں میں دیر دبوان، رمون  اور دوسرے مقامات کی 193 دونم اراضی پر قبضہ دکھایا گیا ہے۔ اس اراضی پر کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور یہودی آباد کاروں کو کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کرکوک میں عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تین داعشی خواتین گرفتار

دوسری طرف فلسطینی شہریوں‌نے اراضی پر اسرائیلی قبضہ مسترد کردیا ہے۔دبوان بلدیہ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قیمتی اراضی پر اسرائیلی قبضہ تسلیم نہیں کرتے اور قبضے کی اسرائیلی کوششوں کا مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دبوان قصبہ رام اللہ شہر سے مشرق میں 8 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اس کے شمال میں رمون اور عین یبرود، مغرب میں بیتین، مشرق میں النویعمہ اور عین دیوک الفوقا اور جنوب میں عناتا ،مخاس اور برقہ کے علاقے واقع  ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button