اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تحریک طالبان کا خطرناک دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میںکامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا جس میں تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈرحسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر کراچی میں جدید طرز پر قائم شاندار جعفرطیار لائبریری کا افتتاح کردیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا پیر کو میرعلی میں چار خواتین ورکرز کے قتل، فورسز اور شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button