پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے،شیریں مزاری

24 فروری, 2021 10:58

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج کا آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے فرار میں ایک سے زائد فوجیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے جینوسائیڈ واچ پہلے ہی خبردار کرچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔

4:04 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔