دنیا

افغانستان میں جنگی جرائم کا پردہ فاش کرنے والے آسٹریلوی آفیسر قتل

شیعیت نیوز: آسٹریلوی انٹیلی جنس کے ایک اعلی آفیسر ، افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر ہلاک ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس کے ایک اعلی آفیسر کی لاش افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر کانبرا کی ایک فوجی چھاؤنی سے ملی ہے۔

سنڈے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس کے اس اعلی آفیسر کی لاش ایسے میں ملی ہے کہ ایک ہارڈ ڈیسک میں انہوں نے افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم سے پردہ اٹھایا تھا۔

اس برطانوی نشریہ کی رپورٹ کے مطابق اس ہارڈ ڈیسک میں موجود حقائق کے برملا ہونے کے بعد افغانستان میں آسٹریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم کے حوالے سے عوامی رائے عامہ کی سوچ بدل جائے گی۔

آسٹریلیا کی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کہا تھا کہ افغانستان میں آسٹریلیا کے فوجیوں نے 39 افغان شہریوں کو قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی غزہ کی سمندری حدود میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ

دوسری جانب افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے۔

اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تاہم سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button