دنیا

اسرائیل کو معصوم بچوں سے بدسلوکی کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی یورپی کوشش

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی فوج کو معصوم بچوں کے ساتھ مجرمانہ سلوک کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

اسرائیلی اخبار’’یسرائیل ھیوم‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین معصوم بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والی افواج اور تنظیموں کو اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر صرف کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی میڈیا میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع گونج

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی فلسطینی معصوم بچوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی بنیاد پر صیہونی فوج کو بھی بچوں پرظلم کرنے والی افواج میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

اس حوالے سے اندرون اسرائیل میں بائیں بازو کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کے ذریعے تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں‌ جاری ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ’’اطفال مہم‘‘ کے نام سے ایک مہم گذشتہ دو سال سے جاری ہے۔ اس مہم کے دوران اسرائیل کی بائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کو بنیاد بنا کراسرائیلی فوج کوفلسطینی بچوں کے ساتھ منظم بدسلوکی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کا دار الحکومت بغداد میں اسرائیل اور ترکی کے خلاف مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش

یورپی اور فلسطینی تنظیموں میں ناروے کونسل برائے پناہ گزین، بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے، ریسکیو چلڈرن اور دوسری تنظیموں کی طرف سے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت میں اسرائیلی فوج کے خلاف شکایات درج کرائی گئی ہیں جن میں اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں بچوں کے ساتھ مجرمانہ برتائو کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اطفال مہم‘‘ کی طرف سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’’یونیسیف‘‘ اور فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مرکز’’اوچا‘‘ کو فوج کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے اعدادو شمار جاری کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button