ایران

ویکسین کی منصفانہ تقسیم کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری ہے، تخت روانچی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنا اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کورونا کے خلاف جنگ میں ضروری ہے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز ’’کویڈ 19 ویکسینوں تک مناسب رسائی کو یقینی بنانا‘‘ کے بارے میں سلامتی کونسل کے ایک اعلی سطح اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کو ترقی پذیر ممالک کو مدد کرنا، تمام ممالک کے درمیان ویکسین کی منصفانہ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے اور نسل، مذہب یا قومیت سے قطع نظر ان کو نشانہ بناتا ہے جس کے خلاف لڑنے کے لئے تمام اقوام کا عملی تعاون اور یکجہتی لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی بالادستی کے مقابلے کیلئے یوروپی یونین کے کردار پر ایران کی تاکید

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بھی اس حقیقت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اب تک ترقی یافتہ ممالک کے لاکھوں شہریوں کو کورونا کے خلاف ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ کورونا کا شکار ہونے والے بہت سے ترقی پذیر ممالک ابھی بھی لوگوں کو ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سب اس وائرس سے محفوظ نہیں ہوئیں دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایران نے جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا ہے جس میں وہ واپس آئے، یہ بات مجید تخت روانچی نے یورو نیوز چینل ساتھ انٹرویو میں کہی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ وہ (یورپی ممالک) کس طرح توقع رکھتے ہیں کہ جوہری معاہدے میں شامل ایران پہلا قدم اٹھائے گا؟

تخت روانچی نے کہا کہ ایران کی ذمہ داریوں کو کم کرنا جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے عین مطابق ہے جس کے تحت جوہری معاہدے کی کسی رکن ملک کی جانب سے واضح اور سنگین خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ایران کو یہ اختیار دیا گيا ہے کہ وہ تمام یا کچھ ذمہ داریوں کو پورا نہ کرے، اور ہم نے دوسرا آپشن منتخب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button