ایران

امریکہ کی بالادستی کے مقابلے کیلئے یوروپی یونین کے کردار پر ایران کی تاکید

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے عام سیاسی رجحانات کے تعین اور یوروپی یونین کی ترجیحات میں کونسل آف یورپ کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوروپی یونین، عالمی میدان میں ایک بڑے اداکار کی حیثیت سے امریکی یکطرفہ پن کے مقابلے کے لئے لازمی کردار ادا کرے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز یوروپی یونین کے سربراہ شارل میشل کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے کو کثیرالجہتی سفارت کاری کیلئے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عظیم کارنامے کو آسانی سے مٹ جانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

صدر روحانی نے کہا کہ یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کا سربراہ ، ایٹمی معاہدے کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اقدامات کو ڈیزائن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ وادیِ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری شہید

انہوں نے خطے اور دنیا کے دو اہم مسائل کی حیثیت سے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے یوروپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں اور اس سلسلے میں ہم علاقائی باہمی رابطوں اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

صدر روحانی نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے میں داعش کی بحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی نے تناؤ میں اضافہ کیا ہے اور خطے میں سلامتی ، امن اور استحکام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روحانی نے یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات خاص کر تجارت اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے بین الاقوامی میدان میں حالیہ تبدیلیوں اور ممالک کے مابین تعاون کی ترقی کے لئے نئی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر ہمیں ایران اور یوروپی یونین کے درمیان باہمی تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ایران کے صدر نے دنیا کے ممالک کے لئے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس مسئلے کو قریب مستقبل میں حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی پسپائی، جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اجتماعی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے اور ممالک کرونا وائرس سے نمٹنے اور حتمی حل کے لیے میں اپنے تجربات اور کامیابیوں کو بانٹ سکتے ہیں۔

روحانی نے ایران اور یورپی یونین کے مابین منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ ، ماحولیات ، صحت ، سیاحت اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی کمیشن کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے بامقصد بات چیت کے تسلسل کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع میں شارل میشل نے امریکی یکطرفہ علیحدگی کے بعد ایٹمی معاہدے کی حمایت میں یورپ کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کو ایک بین الاقوامی معاہدے کے طور پر ایٹمی معاہدے کے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں پیدا ہونے والی نئی شرائط اور امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے پیش نظر ہمیں اس معاہدے کو برقرار رکھنے اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کے لئے تمام مواقع کا استعمال کرنا چاہئے اور یوروپی یونین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

میشل نے امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کے لئے پیدا ہونے والی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ ایران کو ایٹمی معاہدے کے معاشی فوائد سے لطف اندوز اٹھانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button