اہم ترین خبریںیمن

یمنی قوم کو درپیش ہر مشکل کا ذمہ دار امریکہ ہے، یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

شیعیت نیوز: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات واشنگٹن کے گرین سگنل کے بغیر کام نہیں کرتے ہیں اس لیے یمنی عوام کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا سبب امریکہ ہے۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مارات واشنگٹن اور امریکی احکامات اور اس کے گرین سگنل کے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں، محمد علی الحوثی نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ امن کی فاختہ نہیں بلکہ یمن کے خلاف جارحیت اور یمنی عوام کو درپیش تمام مشکلات کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے خلاف جارحیت بند کرانے کے لئے امریکی کوشش پر مبنی افواہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت کی کمان سنبھالنے والا اور یمنی قوم کے تمام مسائل و مشکلات کی اصل وجہ خود امریکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں سعودی عرب کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں، یمنی قبائل

محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ کوئی صلح ہو یہی وجہ ہے کہ وہ خود ہی یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی کمان سنبھالے ہوئے ہے کہ جس کے نتیجے میں یمنی قوم پر ظلم و ستم کے پہاڑ ٹوٹتے رہے ہیں، اس رو سے یمن کے خلاف جنگ و جارحیت بند کرانے کی بائیڈن حکومت کی اپیل حقیقت سے بالکل عاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عرب ممالک کا اتحاد یمن کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہی ممالک یمنی عوام کے بہیمانہ قتل عام کے لئے علاقے کے ملکوں کو ہتھیار فروخت کرتے رہے ہیں۔

یادرہے کہ چھ سال پہلے سعودی عرب نے امریکہ کی پشت پناہی اور اس کے گرین سگنل کے کچھ دیگر ممالک کے ساتھ ملک کر غریب عرب ملک یمن کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا اور اس کے تحت جارحیت کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے ،سعودی اتحاد کے حملوں سے سب سے زیادہ یمنی بچے ہوئے ہیں یہاں تک بچوں کی عالمی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ پوری دنیامیں بچوں کے رہنے کی سب سے بُری جگہ یمن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button