اہم ترین خبریںسعودی عرب

ذکر اہل بیتؑ سےنفرت، آل سعود نے نوحہ خواں کو پھانسی پر چڑھا دیا

تاہم ایک نوجوان ذاکر اہلبیتؑ کو اہل بیت ؑ کے مصائب پر نوحہ خوانی کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے اور اس کا جسد مطہر اہلخانہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: بنو امیہ کے پیروکار اکیسویں صدی میں بھی اپنے اجداد کی سنت پر کاربند ، رسول اکرم ﷺ اور اہلبیتؑ کے دشمن سرزمین حجاز پر قابض آل سعود نے ایک جوان کو اہلبیتؑ کے مصائب پر نوحہ پڑھنے کے جرم میں پھانسی پر لٹکادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں اسلام اور رسول ﷺو آل رسول ؑکے دشمن آل سعودنے عزاداری برپا کرنے اور محبت اہلبیتؑ کے جرم میں 30 کے قریب سعودی شیعہ جوانوں کو اٹھا کر اغوا کرلیا تھا اور ذرائع کے مطابق ان سب کو شھید کردیا گیا ہے۔

تاہم ایک نوجوان ذاکر اہلبیتؑ کو اہل بیت ؑ کے مصائب پر نوحہ خوانی کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے اور اس کا جسد مطہر اہلخانہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا قائد شیعیان ِ انڈونیشیا ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی رحلت پرافسوس کا اظہار

یاد رہے کہ آل سعود کی اہل بیتؑ سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، یہی آل سعود ہیں جنہوں نے آل رسولؑ، ائمہ کرامؑ اور اصحاب رسول اکرمﷺ کے مزارات اور قبرستان جنت البقیع کو منہدم کیا اور روضہ رسول کو تاریک کر رکھا ہے۔

آل سعود کی جانب سے عزا و ماتم پر سخت ترین پابندیوں کے باجود حسینی جوان عزاداری برپاکرتے ہیں اور اس ہی پاداش میں کئی جوانوں کو شھید کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button