سانحہ سہیون شریف، 4 برس بیت گئے ، درجنوں عاشقان قلندر ؒ کے قاتل تاحال آزاد
شیعیت نیوز: درگاہ حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر ملک دشمن سعودی نواز تکفیری دہشت گرد وں کے خودکش حملےاور اس سانحے میں درجنوں عاشقان قلندرؒ کے قتل عام کو 4 برس کا عرصہ بیت گیا۔ قاتل تاحال آزاد وارثان شہداء ریاست سے انصاف کے طلبگار۔
سانحہ سیہون شریف کو چار سال بیت گئے،شہداء کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے،دھماکے کے باوجود بھی حضرت لعل شھباز قلندر رح کی نگری سیہون میں زائرین کی تعداد کم نہ ہوسکی، ملک بھر سے زائرین کی سیہون آمد اور قلندر کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون کے شہداء کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد میں سیہون آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہدائے سانحہ مچھ کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کے باب میں ایک اور اضافہ ہے،علامہ حسن ظفر
درگاہ لعل شہباز قلندر پر سیکیورٹی کے انتھائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اس موقع پر 150 پولیس اہلکار اور 30 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ واک تھرو بھی نصب کیئے گئے ہیں جہاں سے زائرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے گذرنا لازم ہے ، محکمہ اوقاف کیجانب سے سانحہ سیہون کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب اس اہم اور افسوسناک دن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے ۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے 18 فروری بروز جمعرات شہدائے سانحہ سیہون شریف کی چوتھی برسی پر عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں امریکہ کے خبیثانہ رویے کے خاتمے کے لئے نئے فیصلے کی منتظر ہے، محمد علی حوثی
واضع رہے کہ 16 فروری 2017ع کو دھمال کے دوران قلندر لعل شھباز کے مزار پرملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نےخود کش دھماکہ کیاتھا، دھماکے میں 100 زائرین شہید ہوئے تھے، 450 سے زائد زائرین زخمی ہوئے تھے۔ سیہون کی سنساں گلیوں میں دمادم مست قلندر کی صدائیں بلند ہیں، اور زائرین کے درمیاں بڑا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔







