دنیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ میں جمہوریت کو کمزور قراردیدیا

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد ردِ عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ ہماری تاریخ کا افسوس ناک باب ہے، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ امریکہ میں جمہوریت کمزور ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے، جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔ ادھر امریکہ کے کئی حامی عرب ممالک میں جمہوریت کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق صدر ٹرمپ نے بشار الاسد کو قتل کرانے کی بات کی تھی، میک فارلینڈ

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کے لیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کے لیے ڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس معاملے پر جلد قانون سازی کرے گا تاکہ کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کی جا سکے اور حقائق سامنے آئیں۔

انہوں نے خط میں کہا کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے رقم بھی مختص کی جائے گی۔

نینسی پلوسی نے یہ اقدام سابق صدر ٹرمپ کے سینیٹ سے مواخذے میں ناکامی پر کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے نتیجے میں ٹرمپ کے حامی عمارت کے اندر گھس گئے تھے اور اس دوران پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button