اہم ترین خبریںپاکستان

تحفظ عزا لانگ مارچ سکھر تا کراچی کامیاب، سندھ حکومت نےگھٹنے ٹیک دیئے، مطالبات منظور

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے رہنما سید علی حسین نقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، علامہ باقرزیدی، علامہ نثار قلندری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

شیعیت نیوز: تحفظ عزا لانگ مارچ سکھر تا کراچی کامیابی سے ہمکنار، سندھ حکومت نےعزاداروں کے سمندر کے آگےگھٹنے ٹیک دیئے، تمام مطالبات منظور، نوٹیفکیشن جاری، شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدر اور لانگ مارچ کےروح رواں علامہ ناظرتقوی نےرات گئے نوری آبادپر لانگ مارچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کی جانب سے عزاداران امام حسینؑ پر محرم الحرام سے تاحال درج بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے کیسز کےخلاف سکھر تاوزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ کے خاتمے کااعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے وفد کے ساتھ لانگ مارچ کمیٹی کے اراکین کے کامیاب مزاکرات اور تمام مطالبات کی منظوری کے بعد نوری آباد کے مقام پر علامہ ناظرتقوی نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی چال بازیاں ، شیعہ علماءکونسل نے سندھ حکومت کا نقائض سے بھرپورنوٹیفکیشن مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وفدمیں شامل صوبائی وزیر شبیر خان بجارانی، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی اور ممبر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نوری آباد کے مقام پر شیعہ علماءکونسل کے رہنماؤں علامہ ناظرتقوی، علامہ شبیر میثمی اور دیگر سے تفصیلی مزاکرات کیئے اور ان کے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد باقائدہ اعلان کیا کہ محرم الحرام سے لیکر چہلم امام حسینؑ اور ایام فاطمیہ ؑ کی مجالس پر قائم ہونے والے تمام مقدمات کو فوری واپس لے لیا جائے گا جبکہ شیڈول فور کے کیسز کے خاتمے کیلئے19فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ براہ راست ملاقات طے کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مکتب اہل بیت ؑ کا ایک اور جانباز سپوت اسد مہدی مادر وطن کے دفاع کی راہ میں شہید

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے رہنما سید علی حسین نقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، علامہ باقرزیدی، علامہ نثار قلندری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button