اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت کی چال بازیاں ، شیعہ علماءکونسل نے سندھ حکومت کا نقائض سے بھرپورنوٹیفکیشن مسترد کردیا

شیعہ علماءکونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے سندھ حکومت کی جانب سےجاری نقائص سے بھر نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں فقط کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کےخاتمے کا اعلان کیا گیا ہے

شیعیت نیوز: سندھ حکومت کی چال بازیاں ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا خوف،بوکس نوٹیفکیشن جاری۔شیعہ علماءکونسل کےتحفظ عزا لانگ مارچ کے کراچی پہنچے سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اہم اعلان سامنے آگیا۔کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر عزاداری کے اجتماعات کے خلاف درج مقدمات کے خاتمے کا اعلان ، اربعین امام حسین ؑ پر پیدل مارچ اور علمائے کرام اور ذاکرین عظام پر درج توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کا معاملہ گول کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ مجالس ، جلوس اور مذہبی اجتماعات پر قائم مقدمات ختم کردئیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے مقدمات واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مکتب اہل بیت ؑ کا ایک اور جانباز سپوت اسد مہدی مادر وطن کے دفاع کی راہ میں شہید

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجالس، جلوس، ریلیوں اور ائمہ کرام کی یاد میں منعقد ہونے والے مذہبی پروگرامات پر بنائے گئے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔ہدایات کے مطابق تمام اضلاع کے پبلک پراسیکیوٹر عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کے لئے فوری کاروائی کریں۔

ذرائع کے مطابق شیعہ علماءکونسل سندھ کی جانب سے عزاداری امام حسین ؑ میں رکاوٹوں، محرم سے لیکر تاحال عزاداروں اور بانیاں مجالس وجلوس پر درج ایف آئی آرز، علمائے کرام اور ذاکرین عظام پر توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات اور شیڈول فور کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک تحفظ عزا لانگ مارچ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پہنچے سےقبل ہی مزاکرات کامیاب، تحفظ عزا لانگ مارچ کے مطالبات منظور

شیعہ علماءکونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے سندھ حکومت کی جانب سےجاری نقائص سے بھر نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کردیا ہے جس میں فقط کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کےخاتمے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاحال مجھے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا اور ہم کوئی ادھورا نوٹیفکیشن تسلیم نہیں کریں گے، ایک ایک ایف آئی آر اور شیڈول فور کے خاتمے کی یقین دہانی اور نوٹیفکیشن کے اجراء تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ علامہ ناظرعباس تقوی نے لانگ مارچ کے کراچی پہنچے پر آج شب 10 بجے وادی حسینؑ پر ہنگامی پریس کانفرنس اور آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button