اہم ترین خبریںعراق

سامراء میں خود کش کارروائی سے قبل 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک

شیعیت نیوز: عراق کے شہر سامراء میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ ارکان جو کار بم سے خود کش کارروائی کرنےکے لیے جارہے تھے ، غلطی سے ایک بٹن دبانے سے اپنے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔

شفق نیوزایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سامراء آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جبار الدراجی نے آج (سنیچر) کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک کار بم دھماکے میں 21 داعش ارکان ہلاک ہوگئے۔

سامراء آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے الدور کے جنوب میں واقع جلام سامراءکے علاقے میں فیڈرل پولیس سے وابستہ ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم دہشت گردانہ کارروائی سے قبل ہی ان کی کار پھٹ گئی اور ان عناصر میں سے 21 افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ویٹکن وفد کا دورہ نجف اشرف، آیت الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

سامراء آپریشنز کمانڈ نے وضاحت کی کہ دھماکے کی وجہ یہ تھی کہ جس کے ڈرائیور نے اپنے دوستوں کو الوداع کہنے کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے کو چھوڑنے سے پہلے ہی ہارن بجایا اور اسی دوران وہ بھول گیا کہ کارکا ہارن دھماکہ خیز پیکیج سے منسلک ہے، جس کی وجہ سے کار پھٹ گئی اور تمام مذکورہ عناصر ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں اس ملک کی اعلی شخصیات اور دیگر مقامات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں کر تے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جو ان ممالک میں ان کا خاتمہ کرنے کے لیے داخل ہوا تھا اور شروع سے لے کر آج تک ان کے لیے ایک سہلوت کار کے فرائض انجام دے رہا ہے جس کے متعدد ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button