ویٹکن وفد کا دورہ نجف اشرف، آیت الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

شیعیت نیوز: عراق کے شہر نجف اشرف میں جمعرات کو ویٹکن وفد نے پاپ فرانسیس کی نمائندگی میں نجف اشرف شہر کا دورہ کیا ااور شیعہ مرجع تقلید آیت الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کے بعد روضہ امام علی (ع) پر حاضری دی۔
ویٹکن وفد نے’’ میتیا لیسکوفار‘‘ کی سربراہی میں نجف کا دورہ کیا ہے اور آیت الله العظمیٰ سیستانی سے پاپ کی ملاقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ویٹکن وفد نے تاکید کہ کہ پاپ شیعہ مرجع تقلید اور حرم کی زیارت کے مشتاق ہے۔ ویٹکن وفد نے عراقی نمائندوں کے ساتھ حرم امام علی(ع) پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا۔
ویٹکن کو وفد کو حرم کے مختلف پروجیکٹ اور زائرین کے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پاپ فرانسیس ممکنہ طور پر پانچ مارچ کو شیعہ مرجع آیت الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی ایئرلائنز اپنے طیارے سعودی ائیرپورٹس کی طرف نہ بھیجیں، انصار اللہ یمن
دوسری جانب شمالی عراق میں علیحدگی پسند گروہ کرد ملیشیا ’’ پی کے کے‘‘ کے ہاتھوں ترکی کے دس فوجی ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں ترکی نے کردستان لیبر پارٹی کے خلاف ایک بڑا حملہ شروع کیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں مسلح علیحدگی پسندوں کے خلاف کی شروع کی جانے والی اس فوجی کاروائی کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے اس کاروائی میں ترکی کے صرف دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے اس کاروائی کے بعد ترکی فضائیہ نے مذکورہ گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے شدید حملوں کو نشانہ بنایا۔
ترکی نے ملک کے تین جنوبی صوبوں’’اتای‘‘، ’’غازی عینتاب‘‘ اور’’”عثمانیہ‘‘ میں بھی پی کے کے مسلح افراد کے خلاف کارروائی شروع کی تھی کہ جس میں ڈیڑھ ہزار سے زيادہ فوجی شریک ہیں۔
ترکی گزشتہ کئی برسوں سے عراق کے شمالی علاقوں میں پی کے کے مسلح افراد کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے اور اب تک کئی بڑی کاروائیاں انجام دے چکا ہے۔ حکومت عراق ترکی کے ان اقدامات کو اپنے اقتدار اعلی کے منافی سمجھتی ہے۔