امریکا کے کشمیر سے تعلق بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا تقاضہ کرتے ہیں،علامہ باقر زیدی

12 فروری, 2021 13:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نےامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو "بھارتی کشمیر”لکھنے پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کی شرارت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایسے شرپسندانہ بیانات کا مقصد خطے کے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔امریکہ کے ایسے مایوس کن بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا بھی تقاضہ کرتے ہیں۔تاریخ شاید ہے کہ امریکہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کیلئے ڈھارس ہے ،زہرانقوی

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت مسلمہ حقیقت ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کی جس میں ”بھارت کا جموں کشمیر” لکھا گیا ہے۔عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کیلئے ڈھارس ہے ،زہرانقوی

انہوں نے کہا اس غیر سنجیدہ ٹویٹ کے خلاف ہماری حکومت کو امریکی حکام سے سخت لب ولہجہ میں بات کرتےہوئے متنبہ کرنے کی ضرورت تھی کہ کشمیر کے حوالے سے ایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ قطعاً قابل قبول نہیں۔

12:19 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔