اہم ترین خبریںیمن

یمن: مآرب میں سب سے بڑے سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا کنٹرول

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے مغربی شہر مآرب میں سب سے بڑے سعودی فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مآرب کے مغربی علاقے میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرواح میں سعودی اتحادی فوج سے متعلق کوفل فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے چار روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اس فوجی مرکز کو اپنے کنٹرول میں لیا۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فوج انصار اللہ نے مآرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں قابل ذکر پیش قدمی کی ہے جبکہ صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبے مآرب میں کوفل نامی سعودی اتحاد کا سب سے بڑا فوجی کیمپ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کی آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت اور مظاہرے

دوسری جانب سوشل میڈیا کے صارفین نے ’’امریکہ بحری آئل ٹینکروں کو روک رہا ہے‘‘، کا ہیشٹیگ ٹرینڈ کرتے ہوئے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تیل بردار بحری جہازوں کو روکے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان صارفین نے تاکید کی ہے کہ ان بحری جہازوں کو روکا جانا بحری قزاقی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے مترادف ہے جس کا ارتکاب امریکہ اور اس کی حمایت سے سعودی اتحاد کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

صارفین نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کا فوری طور پر نفاذ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں نے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت میں سرگرم ملکوں پر دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل قائم کئے جانے والے اتحاد کے ذریعے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ اور اس ملک کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور براہ راست حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button