شیعہ علماءکونسل کا پُرامن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

11 فروری, 2021 12:47

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ شیعہ علماءکونسل سندھ کے 14فروی کا پر امن ” تحفظ عزا لانگ مارچ“آئینی اور قانونی حق ہے ۔سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80کے قریب درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یااپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی ایران اُس الہیٰ نظام کا مقدمہ ہے، جس کی بشارت خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں دی ہے،علامہ امین شہیدی

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجوازمقدمات درج کئے جارہے ہیں یہ عمل قابل مذمت ہے ۔ یہ نہایت قابل افسوسناک امر ہے کہ جن کے فرائض میں شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کر نا ہے وہ شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی کا پیغام تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اب عالمی رخ اختیار کر چکا ہے، علامہ مقصودڈومکی

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق ( مجالس اور جلوسوں کے انعقاد )سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز فی الفور ختم کرے ۔

12:18 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔