دنیا

افریقی یونین کے سالانہ سمٹ میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

شیعیت نیوز: افریقی یونین کے 34ویں سالانہ سمٹ کے موقع پر افریقی رہنماؤں نے قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینی جدوجہد کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر تنقید کی۔

سمٹ کے اعلامیے میں افریقی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور وادی گولان میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاست اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد اور املاک کی مسماری کی تمام سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افریقی یونین دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر 4 جون 1967 کی  فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں متعدد فلسطینی گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا اور مراکش کے وزیر داخلہ عبدالوافی لفتیت نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے۔

رباط میں اسرائیل کے قائم مقام سفیر ڈیوڈ گوفرین نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اوحانا اور لفتیت کے درمیان سوموار کے روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’’ٹویٹر‘‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو دورے کی بھی دعوت دی۔ دونوں وزرا نے جلد دونوں ممالک کی قیادت کی ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 10 دسمبر کو تل ابیب اور رباط کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2000ء میں سفارتی تعلقات معطل ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button