اہم ترین خبریںپاکستان

ذاکر اہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی صاحب کا ایسا قابل تعریف اقدام سب کےسر فخر سے بلند

ذرائع کے مطابق وادیِ حسینؑ میں بیس فٹ کی کشادہ گلیاں، مسجد، میٹھا پانی، بجلی اور سیوریج کا بہترین انتظام ہوگا۔ پورے ٹاون کے اردگرد حفاظتی چاردیواری بھی بنائی جائے گی۔ سب سے اہم بات کہ اس ٹاون میں سب سے زیادہ بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کو پلاٹ دئیے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: ذاکر اہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی صاحب کا ایسا قابل تعریف اقدام کہ سب کےسر فخر سے بلندہوگئے ہیں۔ ساہیوال ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نامور ذاکرِ اہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی صاحب نے "وادیِ حسینؑ” کے نام سے ایک ایسا ٹاؤن بنایا ہے جس میں 72 بے گھر مومنین کو چار ، چار مرلے کے پلاٹ بلامعاوضہ دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو تنہاکرنے کی تمام امریکی کوششیں ناکام، روس اور چین کے ساتھ بحری مشقوں کا اعلان

ذرائع کے مطابق وادیِ حسینؑ میں بیس فٹ کی کشادہ گلیاں، مسجد، میٹھا پانی، بجلی اور سیوریج کا بہترین انتظام ہوگا۔ پورے ٹاون کے اردگرد حفاظتی چاردیواری بھی بنائی جائے گی۔ سب سے اہم بات کہ اس ٹاون میں سب سے زیادہ بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کو پلاٹ دئیے گئے ہیں۔

ان شاء اللہ 18 فروری بروز اتوار سید ذریت عمران شیرازی صاحب 72 مومنین کو اپنے ہاتھوں سے ملکیتی کاغذات تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 7ماہ قبل لاپتہ جھنگ کے رہائشی شیعہ عزادار بہاولپورمیں بازیاب

آج کے اس مشکل ترین دور میں جہاں بھائی بھائی کی خیر خبر نہیں لیتا وہاں ذریت عمران شیرازی صاحب کا یہ اقدام انتہائی قابل تحسین ہے۔ اللہ کریم محمد و آلِ محمدؑ کے صدقے ان کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے ان کے بخت کا ستارہ ہمیشہ جگمگاتا رہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button