اہم ترین خبریںمشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دوستانہ تعلقات میں سرد مہری ، نیتن یاہوکا دورہ پھرملتوی

خیال رہے اسرائیل نے کورونا کی نئی لہر کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

شیعیت نیوز:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دوستانہ تعلقات میں کشیدگی کےبعد نیتن یاہوکا دورہ پھرملتوی ہوگیا ہے ۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی اگست میں پروان چڑھنے والی محبت میں سرد مہری آنے لگی ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر سے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے جنوری کے دوسرے ہفتہ میں ابوظہبی اور دبئی کا دورہ کرنا تھا اسی کے ساتھ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ بحرین بھی جائیں گے۔ لیکن اس دورہ سے پہلے معزرت کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو تنہاکرنے کی تمام امریکی کوششیں ناکام، روس اور چین کے ساتھ بحری مشقوں کا اعلان

اسرائیل کی طرف سے کورونا وائرس کی پابندیوں کا دورہ ملتوی ہونے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے برخلاف اسرائیلی وزیر اعظم کورونا ہی کے دوران پرائیویٹ طیارہ میں گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے تھے۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں متحدہ عرب امارات جانا تھا وہ کسی بھی پرائیویٹ طیارہ میں جا سکتے ہیں لیکن کورونا نہیں دورہ ملتوی کیے جانے کی وجوہات کچھ اور معلوم ہوتی ہیں۔

خیال رہے اسرائیل نے کورونا کی نئی لہر کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ اسرائیل کے وزیر صحت نے بھی بیان دیا تھا کہ اسرائیل میں سات دہائیوں کےدوران اتنی اموات جنگوں سے نہیں ہوئیں جتنی متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے اسرائیلیوں کی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن جنگ میں سعودی مدد سے ہاتھ کھینچنے والا امریکا ایران پر الزام تراشیوں میں مصروف

اس بیان نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی تھی اور پھر جو بائیڈن کی طرف سے مشرق وسطی سے متعلق پالیسی بیان نے بھی نئی صف بندی پر اوس گرادی تھی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے نئے دورے سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا کہ وہ کب دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگست میں ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے عرب اسرائیل کی قربت میں اضافہ ہوا اور تیزی سے تعلقات فروغ پانے لگے لیکن امریکا میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی تعلقات نے یکدم یوٹرن لینا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button