کراچی،کالعدم تحریک طالبان اور داعش کا مطلوب دہشتگرد ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ گرفتار
دہشتگرد نے افغانستان سے واپس آکر سال 2014ء میں 2 افراد کو قتل کرکے واپس افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ کارروائی میں رینجرز اور حساس ادارے کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم جنگجو ذاکر اللہ عرف شفیع اللہ کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد نے تخریب کاری کی تربیت افغانستان سے حاصل کی تھی۔ گرفتار دہشتگرد نے سال 2011ء میں باجوڑ کے علاقے سفری میں حملہ کرکے ایف سی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیا تھا، دہشتگرد کے 2 ساتھی ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے بھی گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مظلومین کشمیر کی یاد میں چراغاں ، شیعہ سنی علماءوسیاسی شخصیات کی شرکت
ذاکر اللہ نے سال 2011ء میں 60 راکٹ لانچرز ساتھیوں کے ہمراہ مہمند سے افغانستان منتقل کیے تھے، جبکہ اگلے سال 2012ء میں دہشتگرد نے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر باجوڑ میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، دہشتگرد نے افغانستان سے واپس آکر سال 2014ء میں 2 افراد کو قتل کرکے واپس افغانستان فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم، کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ٹیم نے بغیر آکسیجن کےٹو سر کرکے پرچم حسینی ؑ وسبزہلالی پرچم لہرادیا
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشتگرد ذاکر اللہ کا تعلق باجوڑ کے علاقے سے ہے، جو داعش کا حصہ بھی رہا۔