سعودی عرب

سعودی عرب کا اپنی سرزمین کے دفاع کے بارے میں امریکی صدر بائیڈن کے بیان کا خير مقدم

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے حکام نے امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے سعودی عرب کے دفاع اور سعودی نظام کی حمایت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے سعودی عرب کی سرزمین ، سعودی نظام اور حاکمیت کے دفاع کے بارے میں امریکی صدر بائیڈن کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے مطابق سعودی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا یمن جنگ کے بارے میں مؤقف واضح اور ثابت ہے اور سعودی عرب یمن جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفٹس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر یمن میں انسان دوستانہ امداد ارسال کرنے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ امریکہ نے چند سال قبل یمن پر حملے کے سلسلے میں سعودی عرب کو سبز چراغ بھی دکھایا تھا اور یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی اتحاد میں شامل دس ممالک میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب امریکی دہشت گرد فورس سینٹکام نے سعودی عرب میں فوجی چھاؤنیوں میں توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مغربی علاقے میں واقع فوجی چھاؤنی کی توسیع کی جائے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے ترجمان بیل اوربان کا کہنا تھا کہ مغربی سعودی میں واقع کچھ چھاونیوں کی توسیع کی جائے گی اور ان کو امدادی اور لاجسٹک چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے اسوشیٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے کے بعد چھاؤنیوں کو لاجسٹک اور امدادی بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری سینٹکام نے اٹھائی ہے اور اس منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے۔

رای الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اوربان نے واضح کیا کہ چھاؤنیوں کی تبدیلی اور توسیع میں جو خرچہ آئے گا اسے سعودی عرب برداشت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button