اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: امریکہ نے یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن کے مقرر کردہ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکہ کی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

2014ء میں یمنی حکومت اور حوثی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازع میں بائیڈن کی جانب سے سعودیہ کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کے فیصلے سے حوثیوں اور یمنی حکومت کے مابین جاری جنگ متاثر ہو گی۔ اس سے قبل امریکہ ،متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام ہر ممکن انداز میں اپنی مزاحمت جاری رکھیں، فلسطینی صدر

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے خلاف جاری امریکی کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔متوقع طور پر صدر بائیڈن یمن کے لیے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد عرب دنیا میں ٹرمپ حکومت کے دور کی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی آ جائے گی۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button