حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرایا

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے آسمان میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہو۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں قنیطرہ اور جنوبی علاقوں پر حملے
روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں دھماکے کی آواز اسی کی ہو سکتی ہے۔
رشا ٹو ڈے نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان کے الزہرانی علاقے کے آسمان پر شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ دھماکہ اس اسرائیلی جاسوس طیارے کو نشانہ بنانے کی آواز ہو جو لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
در ایں اثنا اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو لبنان کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں اسرائیلی ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ اپنے راستے پر آگے بڑھتا رہا۔
دو دن پہلے بھی حزب اللہ نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔
لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں۔