اہم ترین خبریںعراق

عراق: صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے 5 جوانوں کی شہادت کے بعد ہائی الرٹ جاری

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ دیالہ کے عین السمک دیہی علاقے پر داعشی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے حشد الشعبی (پہلی بریگیڈ) کے 5 جوان شہید ہوگئے۔ عراق میں دراندازی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد سے ممکنہ طور پر عراق میں دراندازی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

عراق کی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی سرحد پر ممکنہ طور پر دہشت گرد گروہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے علاقے الرمادی میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایک ہفتے میں تیسرا ڈرون تباہ، دو فلسطینی شہید

عراقی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے تزویراتی علاقے ’’الرطبہ‘‘ کے صحراؤں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کا ایک خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے۔

عراقی پیادہ فورسز کے بریگیڈ 53 سے متعلق انٹیلیجنس یونٹ نے موثق اطلاعات پر شہر الرطبہ میں واقع داعش کے اس خفیہ ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کی جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں ایک گہری خندق کے اندر 2 زیر زمین کمرے کھودے گئے تھے جن میں کھانا بنانے کا سامان، برتن، چولہا، زمین میں دفن شدہ ایک فریزر، 81 ملی میٹر کے 8 مارٹر گولے، 12.7 بور ہیوی مشین گن کے 200 راؤنڈ، 30 لٹر خطرناک دھماکہ خیز مواد C4 اور متعدد دیسی ساختہ تیار بم رکھے گئے تھے۔

حشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔ حشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button