یمن

سعودی حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے غنڈوں نے کئی یمنی خواتین کو اغوا کر لیا

شیعیت نیوز: سعودی حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے کارندوں کے ہاتھوں یمنی خواتین اور بچوں کو اغوا کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے جو سعودی عرب کے اتحادی ہیں، مآرب کی کئی خواتین کو بھی اغوا کر لیا ہے۔

منصور ہادی کی حکومت سے متعلق مسلح افراد نے حال ہی میں مآرب شہر سے سات خواتین کو اس الزام میں اغوا کر لیا کہ وہ نیشنل سالویشن حکومت کے لئے جاسوسی کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عشرہ فجر انقلاب کے آغاز پر ایران میں امام حسینؑ کی سواری زولجناح کے نام کے راکٹ کا کامیاب تجربہ

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا ہونے والی خواتین کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

العزی نے زور دے کر کہا کہ مآرب میں لوگوں کے گھروں پر یلغار کرنا اور جاسوسی کے الزام میں یمنی خواتین کو گرفتار کرنا ایک شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔

یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کے کرائے کے فوجیوں نے صوبہ مآرب میں کئی مکانوں پر حملہ کر کے سات خواتین کو صنعا حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں یرغمال بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کے خلاف حشدالشعبی کی کارروائیاں، اجتماعی قبر کا بھی انکشاف

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے ہاتھوں یمنی خواتین کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العہد خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سینئر مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبد السلام نے پیر کو بتایا کہ سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہر مآرب میں سات یمنی خواتین کا اغوا، مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی اور قبائلی سنت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان کے اس کام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button