اہم ترین خبریںلبنان

لبنان: حزب اللہ نے صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں کی لبنانی ہوائی حدود کی خلاف ورزی پر لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے ایک صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا یہ ڈرون طیارہ، پیر کی صبح لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے میں اس کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ صیہونی ڈرون طیارہ حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ پیر پہلی فروری 2020 کو اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ، جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے میں گھس آیا تھا جس پر حزب اللہ نے فوری قبضہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ یمن کی المناک صورت حال اور تباہ کاریوں کا جائزہ لے، انصاراللہ کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی ڈرون طیارہ جنوبی لبنان میں واقع بلیدا نامی گاؤں میں سرنگوں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ اپنے فوجی مشن کے دوران لبنانی سرزمین پر گر گیا ہے تاہم اس حوالے سے اطلاعات فاش ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے بھی غزہ کی پٹی میں جاسوسی میں مصروف ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے فرانسیسی مطالبے پر سعودی عرب سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

دریں اثنا لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے 18 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر گزشتہ 2 ہفتے سے جاری کارروائی کے دوران عرسال کے علاقے سے لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے ایسے 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو دہشت گرد گروہ داعش کے سہولت کار تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں نے داعش سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور ان سے کافی مقدارمیں ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button