مقبوضہ فلسطین

بیت لحم : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ’’غوش عتصیون‘‘ چوک کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارنے کے بعد یہ من گھڑت کہانی تیار کی گئی کہ اس نے فوجیوں اور آباد کاروں پرچاقو سےحملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

بیت لحم میں ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے بیت لحم میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عتصیون چوک کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج نے حسب معمول فلسطینی نوجوان کے قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ غوش عتصیون‘ صیہونی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم فوج نے کارروائی کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا

دوسری جانب فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جب کہ دوسری طرف فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

مقامی سماجی کارکن اور صحافی محمد عوض نے بتایا کہ بیت امر میں عصیدہ کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں اس وقت تصادم ہوا جب قابض فوج نے دھاوے کے دوران مقامی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی اندھا ھند شیلنگ شروع کردی۔ شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ بیت امر قصبے کے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے فلسطینی شہریوں کو بیت امر سے نکال باہر کرنا چاہتی ہے۔ اسرائیلی حکومت بیت امر کی 30 فی صد اراضی پر پہلے دو یہودی کالونیاں غوش عتصیون اورافرات قائم کر چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت امر کے فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے اس کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی اور ایک کنٹرول ٹاور قائم کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button