اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک چھوٹا اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ہمارا ایک ڈرون اتار لیا ہے تاہم انہوں ‌نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں جانے سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا اندیشہ نہیں ہے۔

ادھر غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے تاہم ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 ٹھکانے اور ایک ٹنل تباہ

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ پٹی کے علاقے بیت حانون میں اسرائیل کے ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا اور اس کا لاشہ اس وقت فلسطین کی استقامتی محاذ کے پاس ہے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت، ڈرون کو جاسوسی اور فلسطینیوں پر حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔

اسرائیل گزشتہ کئی مہینوں سے ڈرون ، توپوں کے گولوں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غزہ پٹی پر حملہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے جاسوسی مقاصد کے لیے اکثر جاسوس ڈرون طیارے استعمال کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کے ایسے جاسوس ڈرون طیارے قبضے میں لیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسپین نے ایران میں تیارکردہ کورونا ویکسین کو کامیاب اورموثر قرار دے دیا

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے دیکھ بھال کے ادارے ’’اسیر کمیٹی‘‘ کے مرکزی رہنما حسن عبدربہ نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جاری سال کے دوران صرف گذشتہ ایک ماہ میں صیہونی جیلوں میں قید 200 فلسطینی قیدی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت کورونا ویکسین کو فلسطینیوں تک پہنچنے نہیں دے رہی۔

حسن عبدربہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ سال کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں سمیت، ریمون اور النقب نامی اسرائیلی جیلوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی کل تعداد اس وقت 340 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button