اہم ترین خبریںعراق

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 ٹھکانے اور ایک ٹنل تباہ

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ الانبار اور دیالہ سے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کا آپریشن جاری ہے اور صوبہ صلاح الدین کے الشرقاط شہر میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی نے صوبہ الانبار کے علاقے الرمادی میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہونے والی کارروائی میں داعش کے 3 ٹھکانے اور صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک ٹنل کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیالہ صوبے کے جلولاء علاقے میں داعش کے ایک دہشت گردی کے اڈے پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔

حشدالشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رکن پارلیمنٹ کا داعش کی حمایت پر امریکہ کو سخت انتباہ

دوسری جانب عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کی پانچ عورتوں کو گرفتار کر لیا۔

ہفتے کی رات بھی عراق کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے جرف النصر علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

دریں اثنا عراق کے ایک سیکورٹی ماہر کا کہنا ہے کہ امریکہ ہیلی برن کارروائی کے ذریعے داعش دہشت گردوں کی مدد اور انھیں صوبے بابل کے جرف النصر نامی اسٹریٹیجک علاقے میں منتقل کر رہا ہے۔

المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ماہر و تجزیہ نگار صباح العکیلی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی، عراق میں بغداد کے بائی پاس علاقوں اور شمالی صوبے بابل میں داعش دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے اس اقدام کا مقصد پہلے انھیں جرف النصر منتقل اور پھر عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ہیڈکوارٹر میں نفوذ پیدا کر کے انھیں باہر نکالنا اور عراق میں اپنی فوجی موجودگی کا بہانہ بنانا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرف النصر نامی علاقے پر امریکہ کے فضائی حملے میں عراقی فوج کے نو جوان جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button