مشرق وسطی

شام کا امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے جرائم پر احتجاج

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب شامی مندوب بشار الجعفری نے کہا ہے کہ کرد ڈیموکریٹک فورس اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد شامی بچوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے بچوں کے بارے میں سلامتی کونسل کے آنلائن غیر سرکاری اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شام میں کرد ڈیموکریٹک فورس اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد شامی بچوں کے خلاف اپنے جرائم منجملہ قتل، اغوا اور جنگ میں انھیں استعمال کرنے اور علاقے کے مختلف ملکوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیش الہند نامی کاغذی تنظیم نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی

بشار الجعفری نے کہا کہ شام کی حکومت بے پناہ دباؤ کے باوجود دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں اور اسی طرح سرکاری اداروں میں پناہ لینے والے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

شامی مندوب بشار الجعفری نے دہشت گردوں کے جرائم، اغیار کے غاصبانہ قبضے اور یورپ و امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کے نتیجے میں شامی بچوں کے لئے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل یورپی ملکوں کے شہریوں کو ان ممالک کی جانب سے واپس نہ بلائے جانے سے صورت حال مزید ابتر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان۔۔۔۔

شامی مندوب بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک انتہائی خطرناک آفت و مصیبت ہے جس سے ہر ملک کے سماج و معاشرے کو تباہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سب سے پہلے عورتیں اور بچے ہی اس دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button