اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ شکاپور، دوران نماز جمعہ شہید ہونے والے شہداء کی چھٹی برسی پر عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

عظمت شہداء کانفرنس میں نامور انقلابی نوحہ خواں علی صفدر نےنوحہ خوانی کی جبکہ بڑی تعداد میں خانوادہ شہداء سمیت مومنین نےشرکت کی ، آخر میں خانوادہ شہداء میں ایوارڈزبھی تقسیم کیئے گئے۔

شیعیت نیوز: سانحہ مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ میں دوران نماز جمعہ شہید ہونے والے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب سے منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس کا لکھیدر چوک پر انعقادکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شام وعراق سے پاکسان واپس آنے والے داعشی دہشت گردوں کی مسلکی شناخت ظاہر کی جائے،پیر معصوم شاہ

عظمت شہداءکانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا سید محمد رضا رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی، صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف الجانی،سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ ارشاد حسین نقوی، مرکزی رہنما اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان فضل حسین اصغری،ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی ودیگر مقررین نےخطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل مخالف بیانیہ پر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے، علامہ امین شہیدی

عظمت شہداء کانفرنس میں نامور انقلابی نوحہ خواں علی صفدر نےنوحہ خوانی کی جبکہ بڑی تعداد میں خانوادہ شہداء سمیت مومنین نےشرکت کی ، آخر میں خانوادہ شہداء میں ایوارڈزبھی تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button