لبنان

امن فوج اسرائیلی ریاست کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرائے، حسان دیاب

شیعیت نیوز: لبنان نے ملک میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج ’’یونیفیل‘‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے اور سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرائے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کے قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے کہا کہ یونیفیل اقوام متحدہ کی طرف سے لبنان میں قیام امن کی نگرانی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کو روکنا اور جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تین ارب ڈالر رشوت و بدعنوانی کا معاملہ، کئی گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر لبنان کی خود مختاری کو پامال کر رہی ہے۔ لبنانی وزیراعظم نے یونیفیل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کی سرحدی خلاف روزیوں سے روکے اور اسے جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے۔

قبل ازیں لبنانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ جنرل اسٹیفانو ڈیل کول اور فوج کے سیاسی امور کے انشارج نیراج سنگھ سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کا نائب خلیفہ ابو یاسر العیساوی ہلاک

واضح  رہے کہ لبنان کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران بار بار اسرائیل کی جانب سے خود مختاری کی خلاف ورزیوں ‌کی شکایت سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button