عراق

شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، حشد الشعبی سربراہ

شیعیت نیوز: داعش کو عراق میں شکست دینے پر حشد الشعبی سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کے کردار اور مدد کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

داعش کو عراق میں شکست دینے پر حشد الشعبی سربراہ نے قاسم سلیمانی کے کردار اور مدد کو سراہا۔ عراقی حشد الشعبی فورسز کے سربراہ فالح الفیاض نے المستنصریہ یونیورسٹی میں شہداء کی برسی کے پروگرام سے خطاب میں داعش کی شکست پر شہید سلیمانی کے کردار کو قابل قدر قرار دیا۔

فالح الفیاض کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بغداد ائیرپورٹ پر دہشت گردانہ واقعہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ابومہدی المہندس کا خاتمہ ہوا مگر انکو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ زندہ ہیں۔

الفیاض نے استان صلاح‌الدین میں داعش کے حملے میں بعض حشد الشبعی اہلکاروں کی شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر خطرے میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صداقت و خلوص سے ملت کے خدمتگار رہیں گے۔

فالح الفیاض نے کہا یہ تنظیم عراقیوں کے لیے ایک نعمت اور سرمایہ ہے۔ انہوں نے خطاب میں عراق سے امریکی انخلا پر بھِی زور دیا۔

سردار حاج قاسم سلیمانی سربراہ سپاہ قدس اور ابومہدی المہندس ڈپٹی حشد الشعبی کو گذشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ کے حکم پر بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد کے خونی دھماکوں میں جو بائیڈن کیلئے سعودی پیغام چھپا تھا، عباس العرادوی

دوسری جانب عراق میں امریکی فوجیوں ، امریکہ کے فوجی کاروانوں اور اسی طرح امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں پر ہونے والے تابڑ توڑ حملوں کے بعد عراق اب امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کیلئے نا امن ہو گیا ہے۔

العربیہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ سامراء کی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشت گرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ صابرین نیوز نے بھی اس حملے کی تائید کی ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button