اہم ترین خبریںیمن

امریکہ، دہشت گردی کی ماں ہے، یمنی عہدیدار علی العماد

شیعیت نیوز: یمن کے ایک عہدیدار علی العماد کا کہنا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کی ماں ہے۔ دوسری طرف سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مآرب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی العماد کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمنی قوم کا قتل عام کیا ہے لیکن ہمیشہ خود کو سیاسی ثالث کے طور پر پیش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا تحریک انصار اللہ کو امریکہ کے دہشت گردوں کی فہرست میں اس لئے شامل کیا گیا کیونکہ یہ گروہ، مزاحمتی محاذ کا حصہ ہے۔

انہوں نے العہد ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصار اللہ پر پابندی عائد ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اس نے دنیا کی استعماری طاقتوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور اس طرح کی پابندیاں، امریکی جمہوریت کے لحاظ سے صحیح قدم ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ اپنے مخالفین پر پابندیاں عائد کرتا ہے، ان کا قتل عام کرتا ہے یا ان کے خلاف جنگ شروع کر دیتا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے رکن علی العماد کا کہنا تھا کہ تحریک انصار اللہ کے بانی حسین الحوثی نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کا نعرہ بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم یمن کے موقع پر پورا یمن سراپا احتجاج، بڑے بڑے مظاہرے اور ریلیاں

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مآرب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے مغربی علاقوں پر بمباری کی جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والی بمباری سے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یمن پر یہ حملہ ایسے میں ہوا کہ جب کل عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ ان کے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے اور آل سعود نے امریکہ کی ایما پر ہی یمن پر چڑھائی کی ہے۔

یاد رہے کہ ۲۵ جنوری کو ’عالمی یومِ یمن‘ قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر جاری بیرونی جنگ و جارحیت کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جد و جہد کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button