مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر فلسطینی محنت کش کو گولی مار دی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شمالی بیت لاھیا میں ایک فلسطینی محنت کش شہری کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو غزہ میں انڈونیشی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کلی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے فلسطینی شہری پر گولیاں اس وقت چلائیں جب وہ شمالی بیت لاھیا میں اپنے کھیتوں میں ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے فلسطینی محنت کشوں پر سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر کے ایک اور فلسطینی محنت کش کو شہید کر دیا ہے۔

عرب ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے حملے کے باعث کام پر جانے کی غرض سے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں داخل ہونے والا ’’ فواد جودہ‘‘ نامی ایک فلسطینی محنت کش شہید ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے مرکزی رہنما خضر عدنان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی محنت کش کی شہادت کا ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت کو قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : مرثیہ گو شاعر ریحان اعظمی داعی اجل کو لبیک کہتے دنیا سے منتقل ہوگئے۔

انہوں نے عالمی ٹریڈ یونینوں و آزاد انسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی محنت کشوں کو یکے بعد دیگرے شہید کئے جانے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی عملی مذمت کریں۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے کل شام رام اللہ کے شمال میں دیر ابو مشعل گاوں پر ہلہ بولا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران براہ راست فائرنگ سے ایک نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے اور دوسرا ربڑ کی گولی سے زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی قید میں گرفتار فلسطینیوں کے اقارب پریشان، رہائی کی اپیل

قابض اسرائیلی فوجیوں نے گاؤں کا محاصرہ کرکے شہریوں کو دونوں طرف آنے جانے سے روک دیا۔ درجنوں لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچے کے لیے قریبی فصلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

اسی دوران 25 مقامی رہاءشیوں کے ساتھ گاؤں کے مرکزی دروازے پر بدسلوکی اور انہیں نظر بند کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قریبی سڑک سے گزرتی اسرائیلی کار پر پتھراؤ کے بعد قابض صیہونی فوجیوں نے گاؤں پر ہلہ بولا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button