اہم ترین خبریںایران

امریکی زیر اثرٹوئٹرانتظامیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا

اس اکاؤنٹ پرشہید قاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ کی ایک تصویر دکھائی گئی جس میں وہ گالف کھیل رہا ہے۔ غالبا تصویر کسی ڈرون سے لی گئی ہے جس کے مطابق بس حملہ ہوا ہی چاہتا ہے۔

شیعیت نیوز: امریکی استعماری زیر اثرسماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اس اکاؤنٹ سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس اکاؤنٹ پرشہید قاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ کی ایک تصویر دکھائی گئی جس میں وہ گالف کھیل رہا ہے۔ غالبا تصویر کسی ڈرون سے لی گئی ہے جس کے مطابق بس حملہ ہوا ہی چاہتا ہے۔ تصویر کی تفصیل میں لکھا ہے کہ جنرل کے قتل کا انتقام ناگزیر ہے۔ شاید یہی تصویر اکاؤنٹ کی معطلی کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیں: یزیدیت کے خلاف ملت اسلامیہ متحد ہے نہ کل یزیدیت کی بیعت کی تھی نہ آج کریں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں فعال سماجی رابطے کے ذرائع امریکی ، اسرائیلی اور برطانوی حکومتوں کے زیر اثر ہیں، اسی بناء پر ٹوئٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے کے برخلاف رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حرم امام رضا ؑ سمیت اسلامی دینی وتعلیمی مراکز پرامریکی پابندیاں تعصب و نفرت کا شاخسانہ اور قابل مذمت ہیں، علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے 3 جنوری 2020 کو سردار شہید قاسم سلیمانی کی شہادت سے لیکر اب تک لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ فقط اس جرم میں بلاک کیئے کیوں کہ ان پر شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر نشر کی گئی تھیں ۔ یہ ہے انسانی حقوق اور آزادی اظہارکے علمبردار امریکہ اور اس کے حواریوں کا اصلی چہرہ ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button