اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جوبائیڈن کےبرسراقتدار آتے ہی داعش کا سراٹھاناکیا محض اتفاق ہے؟؟ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف نے حقیقت بتادی

جس میں ٹیلی ویژن پر بیٹھے تجزیہ کار طوطے کی طرح جو بائیڈن کی گردان کرتے نظر آتے تھے کہ اس کا آنا امریکہ کے لیے کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

شیعیت نیوز: جوبائیڈن کےبرسراقتدار آتے ہی داعش کا سراٹھانا ، کیا محض اتفاق ہے؟؟ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف نے حقیقت بتادی۔ تفصیلات کےمطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے فوراً بعد عراق میں داعش کا متحرک ہو جانا کیا محض اتقاق ہے؟ یقیناً نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے حامی نہیں تھے اور وہ عراق اور افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا چاہتے تھے اس لیے امریکی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ہٹا دیا اور ان کی جگہ جو بائیڈن کو لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب امریکی جوبائیڈن حکومت عمران خان حکومت کےساتھ کیا کرنے جارہی ہےاہم انکشاف سامنے آگیا

شاہد لطیف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ ایسا نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امریکی عوام میں چاہت ختم ہو گئی ہے مگر یہ ایک سوچی سمجھی مہم سازی کے تحت ایسا کیا گیا جس میں ٹیلی ویژن پر بیٹھے تجزیہ کار طوطے کی طرح جو بائیڈن کی گردان کرتے نظر آتے تھے کہ اس کا آنا امریکہ کے لیے کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد بہت سارے تجزیہ کار، سیاست دان اور دانشور یہ کہتے دکھائی دے رہے تھے کہ جوبائیڈن ٹرمپ کی پالیسیز میں تبدیلی لائے گا لیکن عراق میں داعش کا دوبارہ منظم ہونا بغداد میں خودکش دھماکوں کا دوبارہ آغاز کچھ اور بتا دے رہاہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button