دنیا

افغان صوبہ نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب صوبہ نیمروز میں افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا تاہم جوابی حملے میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر طالبان اہم فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ہیں، سی این این

افغان میڈیا کے مطابق نائب طالبان سربراہ ملا برادر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دوحہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے مطابق امریکہ نے 14 مہینے کے اندر تمام افواج واپس بلانی ہیں، ابھی تک امریکہ 5 ملٹری بیس خالی کرچکا ہے اور فوجیوں کی تعداد 8600 تک کم ہوگئی ہے۔

ملا برادر نے کہا کہ فوجیوں کے انخلا کا عم جاری ہے تاہم اگر غیر ملکی افواج کا مقررہ وقت پر افغانستان سے انخلا مکمل نہ ہونے کی صورت میں ہمیں ضروری فیصلے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button