شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
شام کے ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی ولیعہد کی فرانسیسی حکومت کو ایران کے خلاف بھاری مالی امداد کی پیشکش
یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔
دوسری جانب شام نے چین اور گروپ ستتر کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرونی قوتوں کے قبضے اور قدرتی ذخائر کی لوٹ مار ختم کرانے کے لیے دمشق کی مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے، اسماعیل ھنیہ کا پاکستان کو پیغام
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب اور نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے گروپ ستتر جمع چین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے قدرتی ذخائر کی چوری اور بیرونی قبضے کے خاتمے کے لیے گروپ ستتر جمع چین سے موثر تعاون کی امید ہے۔
دنیا کے ستتر ترقی پذیر ملکوں کے گروپ کا قیام سن انیس سو چونسٹھ میں، سوئزرلینڈ میں عمل میں آیا اور اس کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے۔ اس گروپ کے ارکان کی تعداد اس وقت ایک سو چھتیس تک پہنچ گئی ہے اور اسے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ سمجھا جاتا ہے۔