اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، معروف شیعہ قومی رہنما سلمان مجتبیٰ نقوی دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے

مرحوم کے انتقال پر جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفرنقوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی سمیت دیگر قومی وملی شخصیات نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

شیعیت نیوز: کراچی سےبڑی غم کی خبر سامنے آگئی، معروف شیعہ قومی رہنما سید سلمان مجتبیٰ نقوی طویل علالت کے بعد دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔ مرحوم برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ طویل عرصے سے بستر علالت پر تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین انچولی میں ادا کی جائے گی، شیعہ قومی شخصیات اور تنظیمات کا سلمان مجتبیٰ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری،صدر تنظیم عزا،جنرل سیکریٹری انجمن معین العزارجسٹرڈ سید سلمان مجتبیٰ نقوی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم سلمان مجتبیٰ نقوی طویل عرصے سے برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت ،کالعدم سپاہ صحابہ جھنگ کا رہنما ناصربھٹہ قتل

سلمان مجتبیٰ نقوی شیعہ قومیات میں ایک معروف تھا، جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی اراکین میں شامل تھے ،مختلف قومی سانحات اور واقعات میں علامہ عباس کمیلی کے شانہ بشانہ ملت جعفریہ کی رہنمائی کی ۔ ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزا کےپلیٹ فارم سے ماتمی انجمنوں سے قیادت کرتے رہے ۔

سلمان مجتبیٰ نقوی گذشتہ 3 برس سے بستر علالت پر تھے ،ان کے نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر بلاجواز مقدمات کیخلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل، شیعہ علماءکونسل کا 14فروری کوسکھرسے سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کااعلان

مرحوم کے انتقال پر جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفرنقوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی سمیت دیگر قومی وملی شخصیات نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button