اہم ترین خبریںعراق

حرم مولا علیؑ نجف اشرف میں عالی شان صحن حضرت فاطمہ زھرا ؑکی تعمیر مکمل ، زائرین کیلئے کھول دیا گیا

تفصیلات کے مطابق حرم امیرالمومنین میں سب سے بڑے صحن "صحن فاطمہ زہرا " کا افتتاح ھو گیا ہے

شیعیت نیوز: مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حرم مطہر نجف اشرف کی تعمیروتوسیع کے سلسلے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ حرم مطہر کے احاطے میں شیر خدا مولا علیؑ کی عظیم زوجہ حضرت فاطمہؑ بنت محمد ؐکے نام سے منسوب عالی شان صحن حضرت فاطمہ زہراؑ کو زائرین کی آمد ورفت کیلئےکھول دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حرم امیرالمومنین میں سب سے بڑے صحن "صحن فاطمہ زہرا ” کا افتتاح ھو گیا ہے۔عراقی مقامات مقدسہ کےتعمیراتی منصوبوں میں اپنی مثال آپ سمجھا جانے والا منصوبہ یعنیٰ صحن حضرت فاطمہ ؑ کی تزین وآرائش کا کام مکمل ہوجانے پر اسے زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست پاکستان امام مہدی ؑ کی توہین کی مرتکب HDP کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے،ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

حرم امام علی علیہ السلام میں صحن فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہ ، جو نیا تعمیر کیا گیا ہےصحن فاطمہ سلام اللہ علیہ میں دو لاکھ سے زائد زائرین کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ اس میں بہت بڑی لائبریری ، عجائب خانہ، مہمان خانہ، لنگر خانہ ، گاڑیوں کےلئے پارکنگ اور اَنڈر گراؤنڈ راہداری بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول—پاکستان میں دہشت گردی کا فکری منبع | تحریر| احسن عباس

اس صحن کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ کُشادہ ہوتے ہوئےامیر المومنین علیہ السلام کے روضے کا سنہری گُنبد اس وسیع صحن میں ہر طرف سے نظر آتا ہے۔ہائے سیدہ آپ کی حسرتیں، کہاں نجف کی شان و شوکت کہاں بقیہ کی ویرانی ۔۔ امت نے آپ کو کیا خوب اجرِ رسالت دیا ۔ امام علی علیہ السلام کی تنہائی گواہ اور ولایتِ علی علیہ السلام کی پہلی شہیدہ!

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button